بھوربن برفباری کے دوران شدید ٹریفک جام رہی

کار سواروں نے دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد ٹریفک کو بحال کیا

منگل 24 جنوری 2017 23:33

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) مری بھوربن کے علاقے میں منگل کو برفباری کے دوران شدید ٹریفک جام رہی جسے کار سواروں نے دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحال کیا ۔

(جاری ہے)

سیاحوں کے مطابق منگل کو مری میں برفباری کے دوران شام 4بجے بھوربن کے قریب ٹریفک شدید جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔سیاحوں نے بتایاکہ ڈیڑھ گھنٹہ گذر جانے کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس کا کوئی آفیسر موقع پر نہ پہنچ سکا جس کے بعد کار سواروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک رواں کی ۔اس دوران تقریباً دو گھنٹے سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں ٹریفک جام کے باعث رکی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :