اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں، سی ٹی او

منگل 24 جنوری 2017 23:31

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں۔ محکمہ کی نیک نامی اور محنت سے فرائض منصبی نبھانے والے سٹاف کو ہمیشہ محکمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شبہاز خان وزیر نے 3ٹریفک وارڈنز کو ڈرائیونگ سکول اور ڈرائیونگ لائسنسنگ ایریا کی تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرنے پر محکمانہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دینے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے انچارج ایجوکیشن یونٹ وقاص علی ، ممبر ایجوکیشن ٹیم محمد سلیم اختر اور محمد عمران کو ایک تقریب کے دوران انعامات سے نوازا تینوں ٹریفک وارڈنز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں انعامات دئیے گئے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک انسپکٹرز کو انعامات دینے کا تسلسل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :