لاہور، ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے گلبرک کالج برائے خواتین میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالہ سے آگاہی لیکچر دیا

منگل 24 جنوری 2017 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر) سیّد احمد مبین کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے گلبرک کالج برائے خواتین میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالہ سے آگاہی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے پورے شہر کے تعلیمی اداروں میں نوجوانوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی اجاگر کرنے کے لئے خصوصی لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

والدین اور اساتذہ نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور عمل درآمد کے حوالہ سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔سٹی ٹریفک پولیس رواں ماہ ہزاروں طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دی چکی ہے ۔جس میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذ ہ کی بھی تربیت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین میں سکوٹی کے استعمال اور افادیت بتائی گئی ہے جس سے خواتین میں ناصرف خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا بلکہ وہ خود ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت میں آسانی پید اہوگی ۔

روزانہ کی بنیادپر کوشش ہوتی ہے کہ جہاں کہیں بھی ٹریفک کے دبائو کا سامنا ہو وہاں پر فوری پہنچ کر ٹریفک بہائو کو یقینی بنا یا جائے ۔پرنسپل گورنمنٹ گلبرک کالج برائے خواتین شازیہ مختار نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر مبنی خصوصی لیکچر سے نہ صرف بچو ں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی اجاگر ہوتی ہے بلکہ بچے سٹرکوں پر ٹریفک قوانین کی سخت پابندی بھی کرتے ہیں ۔ہم خصوصی لیکچر پر سٹی ٹریفک پولیس کے مشکو ر ہیں۔خصوصی لیکچر میں 700سے زائد طالبات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :