سوراب، ٹریفک حاد ثہ میں چارخواتین سمیت چھ افرادجاںبحق، چھ زخمی

منگل 24 جنوری 2017 23:09

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) قومی شاہراہ پرالمناک ٹریفک حاد ثہ ،چارخواتین سمیت چھ افرادجاںبحق جبکہ چھ زخمی ،تفصیلات کے مطابق سوراب میںقومی شاہراہ کٹائی کے مقام کرکوئٹہ سے خضدارجانے والی کوچ نے سڑک پرکھڑی پک اپ کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں چارخواتین اوردومردعبدالغفوراوررضامحمدجاں بحق ہوگئے جبکہ حاد ثہ میں چھ افرادزخمی بھی ہوگئے ،جاں بحق افرادکااتعلق سوراب کے نواحی علاقہ چھڈگھمبولہ سے ہے جومحمدحسنی قبیلہ سے بتائے جاتے ہیں پک اپ گاڑی کوئٹہ سے چھڈسوراب آرہی تھی ،نعشوں اورزخمیوں کوسول ہستپال سوراب پہنچادیئے گئے ،پولیس نے کوچ تحویل میںلے کرمفرورڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :