Live Updates

مخصوص ایجنڈے کے تحت وزیراعظم اورسی پیک کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ پانامہ کیس پر ہماری قیادت عدالت سے سرخرو ہو گی،عمران خان چند افراد کو جمع کرکے وزیر اعظم کو کمزور نہیں کر سکتے، ایک شخص نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،مسلم لیگ( ن) کو ملک کے طول عرض میں عوام کی حمایت حاصل ہے ،ساڑھے 3 سالوں سے وزیراعظم ، اداروں اور اداروں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،وزیراعظم کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ، جو طرز عمل عمران خان نے اپنایا اگر یہی ہم کرنے لگے تو کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،گلگت بلتستان کو باضابطہ صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی، صوبے کی آ ئینی حیثیت کے حوالے سے مشیر خار کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ 6 فروری کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 22:55

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہاہے کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت وزیراعظم کو ناکام بنانے کی کو شش کی جارہی ہے،سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پانامہ کیس پر ہماری قیادت عدالت سے سرخرو ہو گی۔عمران خان چند افراد کو جمع کرکے وزیر اعظم کو کمزور نہیں کر سکتے،مسلم لیگ ن کو ملک کے طول عرض میں عوام کی حمایت حاصل ہے، ایک شخص نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،ساڑھے تین سالوں سے وزیراعظم , اداروں اور اداروں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر منصوبو کی تکمیل جاری ہے ،وزیراعظم کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،ایک شخص اب مسلسل وزیراعظم پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے،ملک کو ترقی کی راہ ڈالنے والا کیسے کرپٹ ہوسکتا ہے،جو طرز عمل عمران خان نے اپنایا ہے اگر یہ ہی ہم کرنے لگے تو کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے،گلگت بلتستان کو باضابطہ صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی، گلگت بلتستان کی آ ئینی حیثیت کے حوالے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ چھ فروری کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،عمران خان سیاست ضرور کریں لیکن گالم گلوچ کا کلچر ختم کریں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں گلگت بلتستان ہا ئوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردی کا تقریبا ًخاتمہ کردیا ہے۔حکومت نے تین سال کے دوران دہشت گردی کے خلاف واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔دھاندلی کا واویلاکرنے والے عدالتی فیصلوں کو نہیں مانتے۔ لوڈشیڈنگ مین نمایاں کمی ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان کے حالات میں مثالی بہتری آئی۔

عمران خان کے خلاف بہت سے فیصلے آئے مگر وہ ان فیصلوں کو ماننے سے انکاری ہے۔ عمران خان ملک کو آگے چلنے دیں۔عمران خان اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت کے باہر کھڑے ہوکر بیان بازی کرتا ہے،سپریم کورٹ ایک اشتہاری کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتی۔ سیاست ضرور کریں مگر گالی گلوچ سے پرہیز کریں۔ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گلگت بلتستان میں 10لا کھ سیا ح آئے۔سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا قومی مفاد کو مدنظر رکھے۔پانامہ کیس پر ہماری قیادت عدالت سے سرخرو ہو گی۔عمران خان چند افراد کو جمع کرکے وزیر اعظم کو کمزور نہیں کر سکتے۔عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر چلنے دیں۔(و خ )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات