شدید برف باری کے باعث چترال کا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ٹریفک کیلئے بند

منگل 24 جنوری 2017 22:23

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) شدید برف باری کے باعث چترال کا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا ہے جبکہ لواری ٹاپ کے پہاڑ کے بیچ میں بننے والی لواری سرنگ کو مسافروں کیلئے ہفتے میں پہلے ایک روز اور بعد میں دو دن کھولنے کا اعلان کیا گیا تھاتاہم منگل کے روز چترال سے پشاور جانے والے اور پشاور سے چترال آنے والے سینکڑوں مسافروں کو اس وقت نہایت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ لواری ٹنل کے سامنے پہنچ گئے تو ان کا پولیس کے ساتھ مڈھ بیر ہوئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پشاور سے چترال جانے والے سینکڑوں مسافر گاڑیاں جب لواری سرنگ کے سامنے پہنچی تو دیر پولیس نے ان کو بغیر اطلاع روک دئے جس پر پولیس اور مسافروں کے درمیا ن جھڑپ بھی ہوئی۔ دیر پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منگل کے روز ہی بتایا کہ لواری سرنگ کے راستے برف کو صاف نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ راستہ منگل کے روز مسافروں کیلئے بند رہے گا جس پر چند مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور دیر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :