پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی 5 ویں مارکیٹ بن چکی ہے، پی ایس ایکس نے 50 ہزار کی حد عبور کی ہے جو تاریخی دن ہے، معیشت کا پہیہ پوری طرح رواں دواں ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 جنوری 2017 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو گذشتہ 8 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور رواں مالی سال کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جس سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی اور ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اضافہ سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط میکرو اکنامک اعشاریوں سے شرح نمو میں مزید اضافہ ہو گا اور معیشت کے مختلف شعبے ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں صنعت، زراعت اور خدمات کے شعبے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، جی ڈی پی میں صنعت اور زراعت کا حصہ 21، 21 فیصد جبکہ خدمات کے شعبہ کا حصہ 58 فیصد ہے، حکومت قومی معیشت کے تینوں بنیادی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سال کے دوران عالمی اقتصادی کساد بازاری اور تیل کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث ہماری برآمدات متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی برآمدات کے فروغ کیلئے 180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کیا جا سکے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح زراعت کیلئے بھی پیکیج دیا گیا تھا اور بجٹ میں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کیلئے رقم مختص کی تھی جو خرچ ہو چکی ہے تاہم وزیراعظم نے سبسڈی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو سستی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران معیشت کے مختلف شعبوں کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام پر اقتصادی شرح نمو 5 فیصد سے زائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور چین کا کنسورشیم پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کارپوریٹ کے سیکٹر کی گورننس میں بہتری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی سٹاک مارکیٹوں کا ادغام کیا گیا تھا اور ایک سال کے عرصہ میں سٹاک مارکیٹ 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.