سندھ حکومت اور شہری ادارے کراچی کی تعمیروترقی سمیت ٹریفک جام اورگندگی کے خاتمے کے اپنی ذمہ داری ادا کریں‘راشد نسیم

شہرمیں ہرطرف کچرے پہاڑ،گٹرابل رہے ہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرچلنی والی گاڑیوںکا بہت ہی بُراحال کردیا گیا ہے‘نائب امیر جماعت اسلامی

منگل 24 جنوری 2017 21:38

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کراچی میں ٹریفک جام اورصفائی کی ابتر صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے زوردیا ہے کہ سندھ حکومت اور شہری ادارے کراچی کی تعمیروترقی سمیت ٹریفک جام اورگندگی کے خاتمے کے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے آج ناظم آباد اورنارتھ ناظم آباد کے دورے اورمختلف تقریبات میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں ہرطرف کچرے پہاڑ،گٹرابل رہے ہیں جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرچلنی والی گاڑیوںکا بہت ہی بُراحال کردیا گیا ہے،سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اربوں کا بلدیاتی بجٹ کہاں جارہے شہری وصوبائی حکومت کے اختلافات کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔

شہرکی تعمیروترقی ،صفائی اورعوام کو سہولیات فراہم کرنا شہری اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ،پھر بھی اگرصوبائی حکومت کی طرف سے انہیں اختیار نہیں مل رہے تو پھر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات وبجٹ پرقبضہ کرکے کراچی سمیت پورے سندھ کو موئن جودڑو بنادیا ہے ۔انہوں کہا کہ کراچی صنعتی حب ،صوبائی دارالحکومت اورعالم اسلام کا بڑا شہر ہے اگر اس شہر کا یہ حال ہے تو پھر باقی ماندہ سندھ کے شہروں کی کیا صورتحال ہوگی۔انہوں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی کہ وہ شہرکراچی میں گندگی،ٹریفک جام سمیت ابتر صورتحال کا سومونوٹس لیکر عوام کو ریلیف دلائے۔