وزیراعلیٰ پنجاب ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد کے مستحق ہیں،ملک تنویر اسلم

منگل 24 جنوری 2017 21:20

وزیراعلیٰ پنجاب ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد کے مستحق ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویر اسلم نے ملتان میٹرو بس منصوبے کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وعدہ کی تکمیل سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے شہریوں کیلئے محفوظ،تیز رفتار اور باکفایت سفر کا باوقار ٹرانسپورٹ کلچر متعارف ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی عوام کے لئے یہ ایک نادر تحفہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی راہنمائی میں پاکستان بالخصوص پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا چلا جارہا ہے اوروہ دن دور نہیںجب پنجاب سمیت تمام ملک میںامن اور ترقی ہی ترقی نظر آئے گی۔مخالفین کا یہ دعویٰ کھوکھلا پڑ گیا ہے کہ ترقی صرف لاہور میں نظر آتی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں میٹرو بس کا آغاز ثابت کرتا ہے کہ اب یہ ترقی کا سفر اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔