میٹرو بس ملتان کے افتتاح کے بعد شہریوں کاجوش وخروش

منگل 24 جنوری 2017 21:00

میٹرو بس ملتان کے افتتاح کے بعد شہریوں کاجوش وخروش
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) میٹرو بس ملتان کے افتتاح کے بعد عوام کیلئے اس کی سروس کھلنے کے موقع پرشہریوں کاجوش وخروش دیدنی تھا،میٹرو 9نمبرچونگی پرموجودشہریوں نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ ہمارے لئے زیادہ خوشی کادن اس لئے بھی ہے کہ ہمیں ویگنوں اورکھٹارا بسوں سے نہ صرف نجات مل گئی ہے بلکہ یونیورسٹی سے 9نمبرچونگی یاپھر جنرل بس سٹینڈاورچوک کمہاراں والا خانے کیلئے صرف 20روپے خرچ ہوں گے جبکہ پہلے سے چلنے والی بسوں اورویگنوں میں 50سے 70روپے من ماناکرایہ وصول کیاجاتاتھاجبکہ انکے عملہ کارویہ بھی ہتک آمیزہوتاہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کاکہناتھاکہ میٹروجیسی جدیدسواری موجودہ حکومت کی وجہ سے طلباء وطالبات ،لیبرکلاس اورعوام کی پہنچ میں جبکہ جنوبی پنجاب کاکاروباری مرکزملتان اب ملک بھر کے علاوہ غیرملکیوں کیلئے بھی باعث کشش ہوگا۔

متعلقہ عنوان :