چین بحرالکاہل تجارتی معاہدہ کا حصہ بن سکتا ہے ، آسٹریلوی وزیراعظم

منگل 24 جنوری 2017 20:58

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بحرالکاہل تجارتی معاہدہ سے علیحدگی کے بعد چین کیلئے تجارتی معاہدے کا حصہ بننے کے واضح امکانات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزیراعظم مالکوم ٹرنبال نے امریکہ کی جانب سے بحرالکاہل تجارتی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے اعلان کے بعد ردعمل میں کہا کہ وہ جاپان ،نیوزی لینڈ اور سنگاپور سمیت متعلقہ ممالک کیساتھ براہ راست رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مزید غیر متوقع فیصلے سامنے آسکتے ہیں ۔بحرالکاہل تجارتی معاہدے میں شامل ممالک امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتے ہیں اور اب چین اس تجارتی معاہدے کا یقیناً حصہ بن سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :