ْضلعی عدالت اسلام آباد کا اندھے قتل کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

منگل 24 جنوری 2017 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے اندھے قتل کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے قتل کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی کو تھانہ نون میں درج ایک اندھے قتل کے مقدمہ میں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے مطابق تھانہ نون کے ایریا سے جھاڑیوں میں پڑی ایک نامعلوم لاش ملی تھی‘ شناخت ہونے پر محمد اسلم قرار پائی اور ملزمہ بشریٰ کو اسی شخص کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث قرار دے کر گرفتار کیا گیا‘ منگل کے روز فاضل عدالت نے ملزمہ کے خلاف میرٹ پر فیصلہ دیتے ہوئے اس کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ (عدنان)

متعلقہ عنوان :