پشاور میٹرو بس سروس کے منصو بہ، ریلوے، پی ٹی سی ایل کے دفاتر کو گرانے کے لئے حکام سے صوبائی حکومت کا رابطہ

منگل 24 جنوری 2017 20:20

پشاور میٹرو بس سروس کے منصو بہ، ریلوے، پی ٹی سی ایل کے دفاتر کو گرانے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) پشاور میٹرو بس سروس کے منصوبے کے لئے ریلوے، پی ٹی سی ایل کے دفاتر کو گرانے کے لئے حکام سے صوبائی حکومت نے رابطہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایل آر ایچ، خیبر بازارمیں بعض تجارتی پلازوں، عجائب گھرکے بعض حصے ،پریس کلب ، پی ٹی سی ایل ، ریلوے ، کنٹونمنٹ بورڈ کے بعض مقامات ، پیٹرول پمپس ، گوراقبرستان اوریونیورسٹی روڈ پر پلازوں ، دکانوں کو گرانے کے حوالے سے نوٹسز تیار کر لئے گئے ہیں جو کہ فروری میں مرحلہ وار طور پر جاری کردیئے جائینگے ۔

پشاور میں میٹرو منصوبے کے لئے روٹ کو فائنل کردیا گیاہے میٹرو منصوبے کے لئے جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے کشیدہ کیا جائے گا ۔ خیبر بازار ،صدر ،سورے پل اور یونیورسٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج تعمیر ہو نگے ۔