میرکوٹ نہرمیں ٹویوٹا ویگن بے قابوہوکرنہر میں گرگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 17:48

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جنوری2017ء):چونیاں روڈ پر میرکوٹ نہر میں ایک ٹویوٹا ویگن بے قابوہوکر نہر میں گر گئی۔حادثہ میں ویگن ڈرائیور حاجی ذوالفقار (پتوکی) موقعہ پر ہلاک جبکہ چھ افراد محمدعاصم۔

(جاری ہے)

محمدعثمان۔ عرفان۔ حمیداں بی بی۔ رشیداں بی بی۔ اسماء بی بی شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کے لئے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی۔