ہرنائی کے دونوں قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے کام جاری

منگل 24 جنوری 2017 19:25

ہرنائی۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ہرنائی و گردونواح میں بارش اور پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باوجود ضلع کی دونوں قومی شاہراہوں پر ہرقسم کے ٹریفک بحال ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبل ازوقت اقدامات کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے چھپررفٹ کے مقام پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے امدادی کام کی نگرانی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہراہ سے برف ہٹانے کیلئے لیویز اہلکاروں اور دیگر عملہ 24 گھنٹے چھپررفٹ کے مقام پر شدید سردی کے باوجود موجود ہے عوامی و سماجی اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد رفت بحال رکھنے کیلئے بہترین اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہ عصمت اللہ قریش اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی جب بھی بارشیں اور پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ہرنائی کوئٹہ اور ہر نائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک ہفتوں ہفتوں بند ہوجاتا تھا اور ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ ہفتوں منقطع رہتا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بار بہترین انتظامات کرنے کی وجہ سے ضلع کے دو نوں اہم قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلے ہے اور برف ہٹانے اور پگلانے کیلئے چھپر رفٹ کے مقام ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں لیویز فورس کے جوان دن رات موجود ہے اور شاہراہ سے برف کو ہٹارہے ہیں اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال رکھا گیا عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ اور انکی ٹیم کی جانب سے بارش اور برفباری سے قبل شاہراہوں کو بحال رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کے باعث دونوں شاہراہوں پر ٹریفک بحال اور عوام دونوں شاہراہوں سفر کررہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :