Live Updates

ملتان میں میٹرو بس کا آغاز جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے،عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے فیصلے کا انتظار کریں،سلومی رانا

منگل 24 جنوری 2017 19:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹرو بس کا آغاز جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے۔پاناما در اصل ملکی ترقی سے خائف لوگوں کا ہنگامہ ہے۔

عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں۔شکست خوردہ افراد کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا خواب پورا ہو رہا ہے ،اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے،اپنے دور حکومت میںانہیں عوام کی تکالیف کا احساس نہ ہوا بلکہ بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا کر عوام کی ترقی کے دشمن ہونے کا ثبوت دیا، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کی گئی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،دھرنوں کے ذریعے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کی تلافی محنت ، دیانت او رامانت کے ذریعے کی گئی ہے، صنعت، زراعت اور سماجی شعبے ترقی کریں گے،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور توانائی بحران کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات