ملتان میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب ، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی توجہ کامرکز رہے

منگل 24 جنوری 2017 19:12

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) زکریایونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب کے دوران سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی لوگوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی اپنی تقریروں کے دوران خاص طورپر جاوید ہاشمی کا ذکر کیا۔وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ مجھے آج کی تقریب میں جاوید ہاشمی کو دیکھ کر بہت خوشی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے جب لاہور اسلام آباد موٹروے کاذ کر کیا تو انہوںنے بتایا کہ موٹروے کی افتتاحی تقریب کے بعد جب میں نے موٹروے پر سفر کیا تو جاوید ہاشمی بھی اس سفر میں میرے ساتھ تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی رہنماء تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ میں بھی اس موقع پر آپ کے ساتھ ہی تھی۔نوازشریف نے ان کی تائید کی اورکہاکہ آپ نے بالکل درست کہا۔مجھے یادآگیا کہ آپ بھی اس سفر میں ہمارے ساتھ تھیں۔