پنجگور ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاںبحق ،بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل

منگل 24 جنوری 2017 18:04

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) پنجگور ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جان بحق جبکہ ایک بچہ سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران میں پک اپ گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (م) زوجہ عبدالستار جان بحق ہوگئی جبکہ عبدالستار ولد عبدالقادر اور ایک بچہ جمال ولد رحمت اللہ شدید زخمی ہوگئے جہنیں حادثے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم عبدالستار کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انھیں کراچی منتقل کردیا گیا پولیس نے پک گاڑی کو تحویل میں لے لیا دریں اثنا شہر میں ایک اور حادثے کے دوران میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار سمی اللہ اور شبیر احمد نامی دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :