جرمنی سے نکالے جانے والی26 افغان باشندے واپس کابل پہنچ گئے

منگل 24 جنوری 2017 16:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) جرمنی سے نکالے جانے والی26 افغان باشندے واپس کابل پہنچ گئے ، جرمن حکومت نے ان مہاجرین کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز انہیں زبردستی افغانستان روانہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے نکالے جانے والی26 افغان باشندے واپس کابل پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی اور افغانستان کے مابین طے پانے والی ایک ڈیل کے تحت ان مہاجرین کو واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر یہ دوسرا گروپ ہے، جسے اس ڈیل کیتحت جرمنی بدر کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر دس ہزار افغان رضا کارانہ طور پر وطن لوٹے تھے، جن میں سے تین ہزار جرمنی سے واپس گئے۔

متعلقہ عنوان :