دوسری جماعت کے بچوں نے معذور بچی کی وہیل چئیر کے لیے پیسے عطیہ کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 16:14

دوسری جماعت کے بچوں نے معذور بچی کی وہیل چئیر کے لیے پیسے عطیہ کر دئے

راجھستان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : بھارتی ریاست راجھستان کے ایک اسکول میں زیر تعلیم چند چھوٹے بچوں نے سب کو تب حیرت میں مبتلا کر دیا جب انہوں نے ایک معذور لڑکی کو وہیل چئیر خریدنے کے لیے اپنی پاکٹ منی عطیہ کر دی۔ تمام بچوں کی اس معذور بچی سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر میں موجود ایک نجی اسکول میں 10 سالہ لڑکی اُوشہ ، جو کہ ایک کسان کی بیٹی ہے ، نے ایک تقریب میں شرکت کی۔

اُوشہ ایک سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ہے جو کہ نجی اسکول میں ایک واقف کار کے ہمراہ آئی تھی۔ تقریب کے کچھ دن بعد جب دوسری جماعت کی ایک طالبہ نے ایک معذور خاتون کو سکوٹر چلاتے دیکھا تو اسے فوری طور پر اُوشہ کا خیال آیا۔ اس نے یہ بات اپنے دادا سے شئیر کی جنہوں نے اسے مشورہ دیا کہ اگر وہ معذور لڑکی کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اپنی پاکٹ منی کا استعمال کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کیاتی نام اس لڑکی نے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ یہ خیال شئیر کیا جس کے بعد تمام بچوں نے بھی اُوشہ کی مدد پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے انفرادی طور پر 100 اور 1000 روپے دینے کے بعد اکٹھی ہوئی رقم سے اُوشہ کے لیے ایک وہیل چئیر خرید لی۔ اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کے جذبے کو خوب سراہا۔ اسکول کے ڈائریکٹر وقاص شرما نے کہا کہ ہم نے بچوں کو ایک فلاحی کام کے لیے پیسے اکٹھا کرتے دیکھا تو ہم نے بھی کچھ پیسے عطیہ کر دئے۔

متعلقہ عنوان :