Live Updates

آئی پی پیز نے الیکشن کیلئے ن لیگ کیلئے فنڈنگ کی ۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 16:11

آئی پی پیز نے الیکشن کیلئے ن لیگ کیلئے فنڈنگ کی ۔عمران خان

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی جماعت مسلم لیگ نون پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر نوازشریف حکومت نے آئی پی پیز کو 400 ارب روپے کی ادائیگی کی، ان آئی پی پیز نے 2013 کے الیکشن کیلئے ن لیگ کیلئے فنڈنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں انکشاف نہ ہوتا تویہ قبول نہ کرتے کہ ان کے لندن کے فلیٹس ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مریم نوازپرکیسز ہیں،ہمارا کیس یہ ہے کہ لندن فلیٹس میں نوازشریف کا پیسہ ہے،1993 سے لندن فلیٹس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا،ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے،منی ٹریل دکھادی، میرے خلاف اسپیکرکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پرالیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات