50افرادپر مشتمل افغان مہاجرین کا دوسرا گروپ بھی جرمنی بدر کر دیا گیا

تارکین وطن کو جبری طور پر ان کی قیام گاہوں سے حراست میں لیکر خصوصی طیارے سے کابل پہنچا دیا گیا

منگل 24 جنوری 2017 16:24

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزار افغان تارکین وطن کا دوسرا گروپ بھی جرمنی سے کابل بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روز ان تارکین وطن کو جبری طور پر بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی بدر کیا گیا۔ ان تارکین وطن کو جبری طور پر ان کی قیام گاہوں سے حراست میں لیا گیا اور ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

کابل اور برلن حکومتوں کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ناکام درخواست گزار افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا سکتا ہے اور کابل حکومت کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ انہیں قبول کرے۔عرش الوکزئی نامی 20 سالہ تارک وطن نے کابل پہنچنے پر بتایاکہ صبح کے چار بجے تھے۔ میں سو رہا تھا، جب پولیس نے مجھے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔عرش نے جرمنی میں پانچ برس گزارے۔ عرش نے افغانستان ایک بہتر مستقبل کے لیے چھوڑا تھا، کیوں کہ وہاں اسے ملازمت دستیاب نہیں تھی۔ ’’اب مجھے معلوم نہیں میں یہاں کیا کروں گا۔دسمبر کے وسط میں بھی 34 افغان مہاجرین کو جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس افغانستان پہنچا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :