سرمایہ کاری کیلئے بہترین 6ممالک میں پاکستان بھی شامل

منگل 24 جنوری 2017 16:16

سرمایہ کاری کیلئے بہترین 6ممالک میں پاکستان بھی شامل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) دنیا کے مشہور فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کی معاشی پیش رفت اب دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ویت نام، ملائشیا، ترکی، مصر اور میکسیکو شامل ہیں۔

ایمی کمپینین ایولی امرجنگ فرنٹیئر کا 8کروڑ80 لاکھ ڈالر کا فنڈ مینیج کرتے ہیں،کمپینین نے لاہور میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔کمپینین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کو ان کے فنڈ سے جڑنے کے بعد چار گنا زیادہ منافع ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :