کراچی ،سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی کے دوران 2 اغوا کار ہلاک،مغوی بازیاب

�الہ مغوی فیصل کو 5 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے 5کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا

منگل 24 جنوری 2017 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی کے دوران 2 اغوا کار ہلاک ہو گئے اور مغوی کو بازیاب کرا لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور انٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے اغوا کاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔

کارروائی کے دوران اغوا کاروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کار مارے گئے جبکہ مغوی فیصل کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی ایل سی اور اے وی سی سی حکام کے مطابق 17 سالہ مغوی فیصل کو 5 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سی پی ایل سی چیف کا اغوا کاروں نے فیصل نامی شخص کو 5 جنوری کو خواجہ اجمیرنگری سے اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے 3 کروڑ تاوان مانگا تھا۔

متعلقہ عنوان :