پولیس کی نا اہلی، کورنگی سے ملنے والی بچی کے کیس کی تحقیقات تاخیر کا شکار

مشکوک افراد کے ڈی این اے کے نمونے تو حاصل کر لئے لیکن متاثرہ بچی کے کپڑوں سے نمونے نہ لئے ،ذرائع

منگل 24 جنوری 2017 16:16

پولیس کی نا اہلی، کورنگی سے ملنے والی بچی کے کیس کی تحقیقات تاخیر کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) پولیس کی نا اہلی انتہا کو پہنچ گئی۔ کورنگی سے پرتشدد حالت میں ملنے والی بچی کے کیس کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پولیس تفتیش کرنا بھول گئی یا تحقیقات کرنا نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیر حراست سات مشکوک افراد کے ڈی این اے کے نمونے تو حاصل کر لئے لیکن متاثرہ بچی کے کپڑوں سے نمونے نہ لیئے۔ جس کے باعث ڈی این اے کے نمونوں کی میچنگ تاخیر کا شکار ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق تفتیش کاروں کی نا اہلی پر اعلی افسران بھی برہم ہیں اور جلد بچی کے کپڑوں سے نمونے حاصل کر نے کے بعد انہیں ڈی این اے میچنگ کے لیئے بھیجا جائے گا۔ دوسری طرف بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی این ایکی رپورٹ آئندہ 7 سے 10 روز تک آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :