ہمیں کر پشن کیخلاف سپر یم کورٹ سے انصاف کا سوفیصد یقین ہے ‘چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کو عوام کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کرناہوگا

منگل 24 جنوری 2017 16:11

ہمیں کر پشن کیخلاف سپر یم کورٹ سے انصاف کا سوفیصد یقین ہے ‘چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمیں کر پشن کیخلاف سپر یم کورٹ سے انصاف کا سو فیصد یقین ہے ،کر پشن ختم نہیں ہوگی تو ملک بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا، ہم نے ہمیشہ ملک میں عدالتوں سمیت تمام اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے کیونکہ اس سے ہی ملک اور قوم بھی مضبوط ہوگی ،حکمرانوں کو عوام کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام شعبوں میں عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کرناہوگا ،تحر یک انصاف ہر فورم پر ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ تی رہے گی ۔

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جو پہلے دن سے ملک میں کر پشن کے خلاف جس جذبے کیساتھ جنگ لڑ رہی ہے آج بھی اسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ملک سے کر پشن کے مکمل خاتمے اور احتساب کا وقت آچکا ہے اور کر پشن کر نیوالوں کو ہر صورت سزا ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور آئندہ بھی تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہرفورم پر جنگ لڑ تی رہیگی اور پاکستان کے عوام ماضی کی طر ح آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر ہوگی ۔