کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا میں الیکٹرونکس بیرئیر اور 100سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے، گاڑیوں کی پارکنگ کی مناسب فیس مقرر ، ڈراپ لائن پرگاڑیوں کی انٹری فری ہو گی،ڈی سی او ریلوے کراچی ڈویژن

منگل 24 جنوری 2017 16:11

کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا میں الیکٹرونکس بیرئیر اور 100سے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے کراچی کینٹ سٹیشن کے پبلک ٹرانسپورٹ پارکنگ ایریا کو ایئرپورٹ طرز پرالیکٹرونکس بیرئیر اور 100سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر محفوظ کردیا ہے، گاڑیوں کی پارکنگ کی مناسب فیس مقرر کر دی ہے جبکہ ڈراپ لائن پرگاڑیوں کی انٹری فری ہو گی۔اس سلسلے میں ڈویژنل کمرشل آفیسر ناصر نذیر نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن پر پارکنگ کا جدید الیکٹرونکس نظام نصب کیا گیا ہے اور اس نظام کو نصب کرنے کے تمام اخراجات نجی کمپنی کرے گی اور اس کا کنٹریکٹ 5سال کے لئے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی سالانہ 2کروڑ 10لاکھ روپے پاکستان ریلوے کو پارکنگ فیس کی مد میں کو ادا کرے گی اور مقرر کی جانے پارکنگ فیس میں تین سال تک اضافہ نہ کرنے کی پابند ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیا یا کہ کنٹریکٹر کو پابند کیا ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ 10روپے ،کار 30روپے، سوزوکی 40 اور بس کی پارکنگ فیس50 روپے وصول جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی انٹری پر تصویر لی جائے گی اور واپس پر پھر اس تصویر کو دیکھ کر گاڑی کو باہر جانے دی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کے چاروں داخلی اور خارجی گیٹ کھول دئیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :