اڑی حملہ کیس ،پیپلز پارٹی نے 2بے گناہ بچوں کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدام نہ ا ٹھانے پر توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دیا

منگل 24 جنوری 2017 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اڑی حملہ کیس میں بھارت کی جانب سے گرفتار کئے گئے 2بے گناہ بچوں کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہ ا ٹھانے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ،عمران ظفر لغاری ،سید غلام مصطفی،ڈاکٹر عذرا فضل،یوس تالپور اور اصغر علی شاہ نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں بھارت کی جانب سے گرفتار کئے گئے 2بے گناہ بچوں کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام نہ ا ٹھانے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دیا۔

توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اڑی حملہ کیس میں گرفتار 2بچوں کو بے گناہ قرار دیا ہے اس کے باوجود پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بچوں کی رہائی اور انکی پاکستان واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا،یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس کو فوری ایوان میں زیر بحث لایا جائے