بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6فروری تک توسیع کا حکم

منگل 24 جنوری 2017 16:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ کے جج نے ملی بھگت اور اقربا پروری سے اہم پوسٹوں کیلئے مقابلے امتحانات میں امیدواروں کو پاس کرنے کے مقدمہ میں نامزد بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین محمداشرف مگسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6فروری تک توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں مقدمہ کی سماعت احتساب عدالت کوئٹہ II میں ہوئی تو معزز عدالت کے جج نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن گرفتار سابق چیئرمین محمداشرف مگسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید کی جوڈیشل ریمانڈمیں 6فروری تک کے احکامات دے دئیے ۔

متعلقہ عنوان :