Live Updates

عمران خان کو پانامہ دستاویزات کے حوالے سے کچھ نہیں ملے گا‘ عوام مسلم لیگ (ن) کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی دیکھیں گے‘ عمران اپنا اور قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی بلڑی شاہ کریم میں میڈیا سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 16:04

عمران خان کو پانامہ دستاویزات کے حوالے سے کچھ نہیں ملے گا‘ عوام مسلم ..
بلڑی شاہ کریم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو پانامہ دستاویزات کے حوالے سے کچھ نہیں ملے گا‘ عوام مسلم لیگ (ن) کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی دیکھیں گے‘ عمران اپنا اور قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو بلڑی شاہ کریم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ عمران خان کو پانامہ دستاویزات کے حوالے سے کچھ نہیں ملے گا۔ عمران خان اپنا اور قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کام کام اور صرف کام جیسی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔ سی پیک منصوبے سے صوبہ سندھ کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات