برطانوی سپریمکورٹ نے بریگزٹ پر کارروائی سے متعلق حکومتی اپیل مسترد کر دی

بریگزٹ پر کارروائی سے متعلق اراکین پارلیمنٹ سے مشاورت کرنا ہو گی ۔ عدالت کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 15:20

برطانوی سپریمکورٹ نے بریگزٹ پر کارروائی سے متعلق حکومتی اپیل مسترد ..

برطانیہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : برطانوی سپریمکورٹ نے بریگزٹ پر کارروائی سے متعلق حکومتی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سپریمکورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے خود مختار نہیں ہیں۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر برطانوی وزیر اعظم کو اراکین پارلیمنٹ سے مشاورت کر کے منظوری لینا ہو گی۔

ہاےیکورٹ کی طرف سے فیصلہ لیا گیا تھا۔سپریمکورٹ کے گیارہ رکنی بنچ کے آٹھ اراکین نے پارلیمنٹ سے منظوری کے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی ہائیکورٹ نے بھی برطانوی حکومت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ بریگزٹ کے معاملے پر کارروائی شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے ۔ برطانوی ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو برطانوی حکومت نے سپریمکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ برطانوی سپریمکورٹ نے بھی حکومت کو پارلیمنٹ سے مشاورت کر کے منظوری لینے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے امکانات اگرچہ زیادہ ہیں لیکن سپریمکورٹ نے اس کے باوجود بھی حکومت کو اراکین پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :