پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے سپورٹس کوٹہ پر سوفیصد عملدرآمد کا حکم

سپورٹس کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں سے پوچھ گچھ کی جائے، وزیر اعلی پنجاب کی کھیلوں کے فروغ کے لیے اجلاس میں ہدایت

منگل 24 جنوری 2017 15:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے سپورٹس کے مختص کردہ کوٹہ پر سوفیصد عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، مختص کردہ سپورٹس کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کر لیا گیا ۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ احکامات وزیر اعلی پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اجلاس کے موقع پر دیئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے میں کھیلوںکے فروغ کیلئے کابینہ کمیٹی برائے سپورٹس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور اس کمیٹی کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری بھی دی ہے۔ کابینہ کمیٹی فیصلے کرنے میں مکمل بااختیار ہوگی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بھی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع کی سطح پر سپورٹس کنسلٹنٹس اور مختلف کھیلوں کے کوچز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :