کبوتر کے بعد اب بھارتی حکام اور عوام کُتے سے بھی خوفزدہ، بھارتی ٹی وی کی مضحکہ خیز رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 15:07

کبوتر کے بعد اب بھارتی حکام اور عوام کُتے سے بھی خوفزدہ، بھارتی ٹی وی ..

نئی دہلی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : بھارت اکثر ہی اپنی بھونڈی اور مضحکہ خیز رپورٹس پر خبروں کی زینت بنا رہتا ہے ۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں تو دوسری جانب بھارتی حکام پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز نہیں آتے ۔ بھارت کی جانب سے کبوتر اور طوطے پکڑ کر انہیں پاکستانی جاسوس ثابت کرنے کی مضحکہ خیز کوششیں ابھی سب بھولے بھی نہیں تھے کہ بھارت نے ایک اور بھونڈا دعویٰ کر دیا ہے ۔

جی ہاں! بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی بھارت پر حملہ کرنے کے لیے پالتو کُتوں کا استعمال کر سکتی ہے۔ اپنی رپورٹ میں بھارتی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ ہمارے ذرائع نے ہمیں یہ بات کنفرم کی ہے کہ پاکستان پالتو کُتوں کی مدد سے بھارت پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یہی نہیں ٹی وی چینل کے رپورٹر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ کسی کُتے یا اس کے ساتھ موجود کسی مرد یا عورت کو مشکوک پائیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ دہشتگرد پالتو جانوروں کو خود کش دھماکوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تو تھی بھارتی ٹی وی چینل کی مضحکہ خیز رپورٹ کی تفصیل۔ اس رپورٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہی سے بھارت ایک مرتبہ پھر سے اپنی جگ ہنسائی کا خود ہی موجب بن گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کی مضحکہ خیز رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :