لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کی پالیسی نہ بنانے کیخلاف درخواست نمٹا دی

منگل 24 جنوری 2017 15:21

لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کی پالیسی نہ بنانے کیخلاف ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کی پالیسی نہ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لیبر کو پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی،عدالت میں درخواست گذار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے چائلڈ لیبر کیخلاف پالیسی اور قانون بنا لیا ہے لیکن چائلڈ لیبر کی طرح گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پالیسی اور قانون نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں اور قانون نہ ہونے سے ہی گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات سامنے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :