غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے مریم نواز کا نام پانامہ پیپرز میں ہونے کی خبر شائع کر دی

مریم نواز کے تمام بیانات کو مسترد کر دیا، خود تحقیقات کر کے رپورٹ بھی شائع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 14:51

غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے مریم نواز کا نام پانامہ پیپرز میں ہونے کی ..

(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر کا نام پانامہ پیپرز میں ہونے سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی جس کے بعد مریم نواز کے پانامہ پیپرز میں نام نہ ہونے کے تمام تر دعوے جھوٹۓ اور غلط ثابت ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ الجزیرہ نے آئی سی آئی جے کے ڈیٹا کی تحقیقات کیں اور بتایا کہ پانامہ پیپرز میں مریم صفدر کا نام بحیثیت نیسکول کمپنی کی بینفشری شامل ہے۔

جبکہ اس کمپنی پر ان کے بھائی حسین نواز کے دستخط موجود ہیں۔ لیک ہوئی دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مریم نواز، ان کے بھائی حسن اور حسین نواز کے نام پر برٹش ورجن آئی لینڈ میں کم از کم تین آف شور کمپنیاں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آف شور کمپنیاں پاکستان میں غیر قانونی نہیں ہیں لیکن ان کمپنیوں کے لیے مہیا کیے گئے فنڈز سے متعلق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا یہ ماننا ہے کہ نواز شریف نے یہ تمام پیسہ 90 کی دہائی میں بطور وزیر اعظم رہنے کے دوران کرپشن کے ذریعے اکٹھا کیا۔ جبکہ ان الزامات کی پاکستان کی سپریمکورٹ میں سماعت جاری ہے۔ الجزیرہ میں شائع یہ رپورٹ مریم نواز کے اس بیان کی سراسر نفی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد موجود نہیں ہے۔ الجزیرہ نے یہ رپورٹ شائع کر کے مریم نواز کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔