ایف آئی اے کی کارروائی،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 14:57

ایف آئی اے کی کارروائی،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے لاہور میں غیر قانونی رقم کی منتقلی کا کاروبار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ،لاکھوں روپے کی رقوم بھی قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے اسی مقصد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ریڈ کی اور حوالہ ہنڈی کاکاروبارکرنیوالی3ملزمان گرفتارکو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں فریداللہ سے چھ لاکھ بیس ہزار تاج نبی سے اڑتالیس پانچ سو اوراجمل خان سے تینلاکھ باسٹھ ہزار روپے براآمد کر لیے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :