سنٹرل جیل ساہیوال میں زیر حراست ملزم نے جیل حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو لہو لہان کر لیا

منگل 24 جنوری 2017 14:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات کے ملزم ندیم عرف دیما نے جیل حکام کے رویہ کے خلاف خود کو لہو لہان کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ندیم عرف دیما سے سنٹرل جیل ساہیوال مین محمد اقبال اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے ایک کارند ے نے بھتہ طلب کیا انکاری پر دونوں میں پھڈا ہوگیا تو ندیم د یما نے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر جیل حکام نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تو ندیم دیما نے تیز دھار بلیڈ سے اپنی نس کاٹ ڈالی جس پر اسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرکے علاج کے بعد 7بلاک میں بند کر دیا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر پولیس سول لائن نے ملزم کے خلاف مقدمہ 325اور 506ت پ درج کر کے گرفتار ی بھی ڈال لی ۔

متعلقہ عنوان :