ایف آئی اے نے لاہور میں غیر قانونی رقم کی منتقلی کا کاروبار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 24 جنوری 2017 14:42

ایف آئی اے نے لاہور میں غیر قانونی رقم کی منتقلی کا کاروبار کرنے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے لاہور میں غیر قانونی رقم کی منتقلی کا کاروبار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا لاکھوں روپے کی رقوم بھی قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے اسی مقصد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ریڈ کی جس کے نتیجے میں کی نیشنل ایکشن پلان کیتحت اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی کاکاروبارکرنیوالی3ملزمان گرفتارکو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان میں فریداللہ سے چھ لاکھ بیس ہزار تاج نبی سے اڑتالیس پانچ سو اوراجمل خان سے تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے براآمد کر لیے ہین ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :