پاکستان کی ترقی دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہی‘ مخالفین دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 14:41

پاکستان کی ترقی دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہی‘ مخالفین دشمنوں کے ایجنڈے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہی‘ مخالفین دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ کی سیاست فارغ ہوچکی ہے۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدالتوں پر حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کی ترقی دشمنوں کو برداشت نہیں ہوپارہی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔