وزیراعلی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بدعنوانی کے معاملہ پر ٹیم تشکیل دیدی

ٹیم عائشہ ممتاز کو متنازعہ بنانے کے پس پردہ محرکات کا بھی جائزہ لے گی

منگل 24 جنوری 2017 14:41

وزیراعلی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بدعنوانی کے معاملہ پر ٹیم تشکیل دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعلی پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بدعنوانی کے معاملہ پر ٹیم تشکیل دیدی ٹیم عائشہ ممتاز کو متنازعہ بنانے کے پس پردہ محرکات کا بھی جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزامات میں اشرف ،ثمر حیات کو گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے عدالت نے ان افراد کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے وزیراعلی کی طرف سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم اعلی افسران اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات بھی کریگی ٹیم نے اہم نوعیت کے شواہداکٹھے کر لئے ہیں ٹیم چند روز میں رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلی کوپیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :