وزیراعظم کے ملتان میٹرو بس سروس کی تقریب میں خطاب پر چند دلچسپ جملے

آئی لو یو نوازشریف ،کارکنوں کے نعرے ، بس اسی طرح یہ لو برقرار رکھیں،وزیراعظم کا جواب عمران کا بھی علاج کروائیں،کارکنوں کامطالبہ ، کچھ لوگ لاعلاج ہوتے ہیں،وزیراعظم کا جواب

منگل 24 جنوری 2017 14:41

وزیراعظم  کے ملتان میٹرو بس سروس کی تقریب میں خطاب پر چند دلچسپ جملے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملتان میٹرو بس سروس کی تقریب میں خطاب پر چند دلچسپ جملے بھی سننے کو ملے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران لوگوں نے آئی لو یو کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے پہلے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا پھر نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بسں اسی طرح یہ لو برقرار رکھیں۔ اس سے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت ملتی ہے۔ نواز شریف نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں بھی آپ سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا آپ مجھ سے کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک شخص نے کہا کہ عمران کا بھی علاج کروائیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کچھ لوگ لاعلاج ہوتے ہیں۔