ن لیگ کے دھمکیوں کے بعد سپریمکورٹ سے درخواست کروں گا کہ وہ رینجرز بلوالیں۔عارف حمید بھٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 14:22

ن لیگ کے دھمکیوں کے بعد سپریمکورٹ سے درخواست کروں گا کہ وہ رینجرز بلوالیں۔عارف ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگی رہنما جس طرح دھمکیاں دے رہے ہیں سپریمکورٹ کو چاہئیے کہ وہ ججز کی سکیورٹی کے لیے رینجرز کو بلوالیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریمکورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے معزز ججز صاحبان کو فوری سکیورٹی دے دینی چاہئیے اور جب ن لیگی رہنما یا کارکنان پانامہ کیس کی سماعت میں شریک ہونے کے لیے سپریمکورٹ آئیں تو ان کی جیبو ں کی تلاشی لینی چاہئیے ۔

(جاری ہے)

عارف حمید نے کہا کہ مجھے اب خوف کی علامت نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کو گھر نہیں بھیجا جا سکتا وہ کچھ خطرناک کریں گے ۔حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جو کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کو نا اہل نہیں کیا جا سکتا تو بتائیں کہ اس ملک میں عدالتیں کیوں قائم کی گئی ہیں؟ اگر کوئی بھی ایم پی اے یا ایم این اے بنا ہے تو وہ عوام کا ووٹ لیکر منتخب ہوا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایم پی اے یا ایم این اے بننے کے بعد وہ جو بھی لوٹ مار کر لے یا قتل و غارت کر لے وہ اخلاقیات اور قانون سے بالاتر ہو گیا ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :