ْ تمام بلدیاتی ادارے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بلا لحاظ تیزی لائیں ‘ محمد منشاء اللہ بٹ

کرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو ا تو اس کیخلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی

منگل 24 جنوری 2017 14:19

ْ تمام بلدیاتی ادارے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بلا لحاظ تیزی لائیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مون سون برسات کا موسم شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقے میں گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں گے تاکہ گندے پانی کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادار ے فوری طور پرناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں۔

(جاری ہے)

کرپٹ مافیا دوبارہ نا جائز تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو ا تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب کوصفائی ستھرائی کے معاملے میں دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔بنیادی سطح پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا نصب العین ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ناجائز تجا وزات کے خاتمہ کی ہر یو سیز سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور اچانک انسپکشن کرنے کی صورت میں اگر کسی قسم کی کو تاہی پائی گئی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :