ہائیکورٹ بار کا مرحوم راجہ محمود اختر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا اعلان

منگل 24 جنوری 2017 14:19

ہائیکورٹ بار کا مرحوم راجہ محمود اختر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن ،نائب صدر سردار طاہر شہباز خاں ،سیکرٹری محمد انس غازی ، اور فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری نے راجہ محمود اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن و سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رب ذوالجلال سے مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمانے کی دعا کی۔ عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مرحوم راجہ محمود اختر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔