پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2 مارچ اور کلاس نہم کے 18مارچ سے شروع ہوں گے

منگل 24 جنوری 2017 14:17

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2مارچ اور کلاس نہم کے 18مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ مذکورہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ساہیوال ،ملتان ، ڈی جی خان ،بہاولپور اور لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م 9 اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017ء کا انعقاد 2مارچ بروز جمعرات سے ہو گا۔

انہوںنے بتایاکہ شیڈول کے مطابق 2مارچ بروز جمعرات کو فزیکس ، 4مارچ بروز ہفتہ کو کمپیوٹر سائنس، 6 مارچ بروز پیر کو انگلش ، 8مارچ بروز بدھ کو کیمسٹری ، 10مارچ بروز جمعہ کو اسلامک ایجوکیشن ، 13مارچ بروز پیر کو ریاضی، 15مارچ بروز بدھ کو اردو،16مارچ بروز جمعرات کو مطالعہ پاکستان کے پیپرز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات 2017ء کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 18مارچ بروز ہفتہ کو پہلا پرچہ بیالوجی و کمپیوٹر سائنس ، 20مارچ بروز پیر کو انگلش ، 22مارچ بروز بدھ کو فزکس ، 24مارچ بروز جمعہ کو ریاضی ، 27مارچ بروز پیر کو کیمسٹری ، 29مارچ بروز بدھ کو اردو ، 31مارچ بروز جمعہ کو مطالعہ پاکستان اور 3اپریل بروز پیر کو اسلامک ایجوکیشن کا پرچہ ہو گا۔

ا نہوںنے بتایاکہ تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپیں ان کے تعلیمی اداروں جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کو ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کی جا رہی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :