پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا91 واں یوم پیدائش 29 جنوری کومنایا جائے گا

منگل 24 جنوری 2017 14:16

پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا91 واں یوم پیدائش ..
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کے عالمی شہرت رکھنے والے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا91 واں یوم پیدائش 29 جنوری کو منایا جائے گا۔ وہ 29جنوری 1926کو ضلع جھنگ میں محمد حسین کے گھر پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

1979میں انہیں شعبہ طبعیات مین مہارت اور اعلی خدمات سر انجام دینے پر نوبل ا نعام عطاکیا گیا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے ،حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ،ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات سے بھی نواز ا۔ ڈاکٹر عبدالسلام 21نومبر1996 کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :