روس سے تعلقات کاالزام،ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کیخلاف تحقیقات شروع

منگل 24 جنوری 2017 14:15

روس سے تعلقات کاالزام،ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کیخلاف تحقیقات شروع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیرمائیکل فلن سمیت4عہدیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ مہم کے سابق چیئرمین پال مینا فورٹ اور دیگر عہدیداروں کی روس سے مالی لین دین سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کے خلاف تحقیقات سی آئی اے، ایف بی آئی اور این ایس اے کررہی ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن اورروسی سفیرکی ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل تفتیش کردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں پال مینا فورٹ، کارٹر پیج، روگراسٹیون اور دیگرکی مالی لین دین کی بھی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تاحال انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کسی غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :