پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار ، موٹرسائیکلز،مشیات اوراسلحہ برآمد

منگل 24 جنوری 2017 14:09

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار ، موٹرسائیکلز،مشیات ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل،مشیات اوراسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی نیو کراچی ڈاکٹر رضوان کے مطابق نیو کراچی پولیس نے نقب زنی کی ورادتوں میں ملوث دو ملزمان سلیم اور عدیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول،ہینڈ کف،راڈ،کٹر اور اور تھانہ نور جہاں کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد سٹریٹ کریمینل عمر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل ایک موبائل فون ،ٹی ٹی پستول اور نقدی بر آمد کر لی۔دریں اثناء سپر مارکیٹ پولیس نے دوران گشت منشیات فروش رشید کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے ہیرئین کی 35پوڑیاں بر آمد کر لیں جبکہ دوسری کارروائی کے دوران سٹریٹ کریمینل عمیر اور فیضان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ٹی ٹی پستول، 30گولیاں اور فیروز آباد کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم اور مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :