ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 24 جنوری 2017 14:08

ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالراشد نامی کو قتل کردیا ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کوسول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :