میٹروبس سے ملتان بہترین سفری سہولیات والے شہروں میں شامل ہو گیا ،سکندرحیات بوسن

عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 14:08

میٹروبس سے ملتان بہترین سفری سہولیات والے شہروں میں شامل ہو گیا ،سکندرحیات ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ میٹروبس کے افتتاح سے ملتان دنیا کے بہترین سفری سہولیات والے شہروں میں شامل ہو گیا ،عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میٹرو بس منصوبے کے لئے ملتان کا انتخاب کیا اور آج اس منصوبے کا افتتاح کرکے اسے عملی جامہ پہنایا، یہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی تاریخ کا ہم ترین دن ہے ، ملتان کا شمار ان شہروں میں ہونے لگا ہے جہاں جدید سفری سہولیات میسر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت شاہراہوں کشادگی سے شہر کی خوبصورت میں اضافہ ہوا ہے اور وزیراعلیٰ دیہی ترقیاتی پروگرام پر بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ، دیہی ترقی کے پروگرام کو بھی پذیرائی مل رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کھاد پر سبسڈی کی بحالی سے کسان خوشحال ہو گیا ہے اور اس فیصلے سے پورے پاکستان کے کسان خوشحال اور خوش نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا قیام خوش آئندہے ۔